بچے کو اکیلے گھر چھوڑ کر گھومنا والدین کو مہنگا پڑ گیا
امریکا میں پولیس نے اپنے گیارہ سالہ بچے کو گھر میں چھوڑ کر دو ہفتے کے لیے تفریح پر جانے والے جوڑے کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا
دنیا میں سب سے بے غرض رشتہ والدین کا اولاد سے کہلاتا ہے کیونکہ والدین خود تکالیف سہہ کر اپنے بچوں کے لیے خوشیوں کا سامان کرنے کے لیے تگ ودو کرتے ہیں لیکن کہیں کہیں ایسے واقعات بھی سامنے آتے ہیں جن کو دیکھ یا سن کر لوگوں کو اپنی آنکھوں یا کانوں پر یقین نہیں آتا۔
امریکی ریاست ایریزونا میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا جہاں پولیس نے ایک ایسے جوڑے کو گرفتار کیا جنہوں نے اپنی خواہش کی تکیمل کے لیے اپنے گیارہ سالہ بچے کو گھر میں تنہا چھوڑ دیا۔
کوچز کاوٗنٹی شیرف کے دفتر نے گزشتہ ہفتے اس جوڑے کو گرفتار کیا جب وہ ٹکسن سے ایک سو میل دور جنوب مشرق میں ایلفریڈا میں اپنے گھر واپس آئے۔
حکام کے مطابق بچے کی ماں تھینکس گیونگ سے پہلے چلی گئی تھی جب کہ باپ چند دن بعد گیا۔
شیرف آفس کو ایک کال کے ذریعے کمسن بچے کے گھر میں اکیلا ہونے کی اطلاع دی گئی تھی جس کے بعد شیرف کے ڈیپوٹیز نے مذکورہ گھر کا دورہ کیا تھا۔
والدین سے رابطہ نہ ہونے پر ڈیپوٹیز نے بچے کو انتہائی نگہداشت میں رکھا تھا جہاں اس نے حکام کو بتایا کہ اس کے لیے ریفریجریٹر میں کھانا فریز کرکے رکھا گیا تھا اور وہ ان دو ہفتوں کے دوران اسکول بھی نہیں جاسکا ہے۔
شیرف کے دفتر کے مطابق لاپروا ماں اور باپ پر بچے کو نظرانداز کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے اور وہ دونوں گزشتہ منگل کو جیل میں بند بھی رہے۔
The post بچے کو اکیلے گھر چھوڑ کر گھومنا والدین کو مہنگا پڑ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zvkqHm
No comments