Breaking News

سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

لاہور: حکومتِ پنجاب نے سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے کرتارپور اور جنوبی پنجاب کے لیے خصوصی بسیں چلانے کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور نے ربن کاٹ کر سروس کا افتتاح کیا۔

ایک بس کرتارپور جبکہ دوسری بس ملتان، بہاولپور اور قلعہ دراوڑ فورٹ کے لیے روانہ ہوگئی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بسیں چلانے کا مقصد صوبے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر دیگر شعبوں میں بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

صوبائی حکومت سڑکوں کے نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے بھی کوشیاں ہے۔

عثمان بزدار شعبہ تعلیم کے فروغ کیلئے بھی بڑھ چڑھ کر ہرممکن قدم اٹھارہے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں شہریوں کے لیے ہیلتھ کارڈ جیسی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

The post سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Hsm5QP

No comments