لاہور ایک مرتبہ پھر آلودہ ترین شہر بن گیا
لاہور : پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا، لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 188 رہا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور دوبارہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا جہاں فضا کا معیار انتہائی خراب ہے۔
امریکی ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے لحاظ سے ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ائیرکوالٹی انڈیکس 208 ریکارڈ کیا گیا۔
کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا میں بذریعہ موبائل وین ایئرکوالٹی انڈیکس 261 ریکارڈ کیا گیا جب کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 179 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے جاری کردہ ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہاولپور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 90، فیصل آباد میں ایئرکوالٹی انڈیکس 80 جبب کہ راولپنڈی میں ایئرکوالٹی انڈیکس 120 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZNK0IFiup
No comments