Breaking News

مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کا ارتکاب، وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے بھارت کیخلاف ایکشن کا مطالبہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہندوتوا مودی حکومت ڈھٹائی سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے، بین الاقوامی برادری،بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کےخلاف ایکشن لے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیریوں کےیوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی کونسل کا کشمیرمیں استصواب رائےکاعہدتاحال پورانہیں ہوا کیونکہ مودی حکومت ڈھٹائی سے سیکیورٹی کونسل قراردادوں ، چوتھے عالمی جنیواکنونشن کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیرکی حیثیت،آبادی کاتناسب تبدیل کرنےکی کوشش کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کےخلاف جرائم کاارتکاب ہورہاہے، بین الاقوامی برادری،بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کےخلاف ایکشن لے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے اور جبر کو مسترد اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کےعزم پرثابت قدم ہے۔

خیال رہے 5 جنوری1949میں حق خود ارادیت کی قرارداد منظور کی گئی تھی اور اقوام متحدہ نےکشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا تھا۔

The post مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کا ارتکاب، وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے بھارت کیخلاف ایکشن کا مطالبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sVuOak

No comments