Breaking News

سعودی عرب کے “ای ویزا” سے متعلق غیرملکیوں کیلئے خوشخبری

ریاض: سعودی حکومت نے کروز شپ کے ذریعے مملکت آنے کے خواہش مند غیرملکیوں کے لیے ای ویزا کی سہولت فراہم کردی جو آن لائن حاصل کی جاسکتی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے بحری جہاز سے سفر کرنے والوں کو مملکت کے ’ای ویزہ‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ وزارت کی ویب سائٹ سے ویزا حاصل ہوگا۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بحری کروز کے ذریعے سعودی عرب آنے والوں کی سہولت کے لیے وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر مخصوص پورٹل لانچ کیا ہے۔

مملکت آنے کے خواہش مند مذکورہ پورٹل پر ویزا درخواست فارم بھر کر الیکٹرانک ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

سعودی وزارت نے طریقہ کار بتایا کہ کروز شپ کا ٹکٹ خریدنے کے بعد وزارت خارجہ کی ویب پر’ای ویزا‘ کے براؤز کو اوپن کریں جہاں درکار معلومات اپ لوڈ کی جائیں۔

خیال رہے کہ کروز شپ کے مسافروں کو الیکٹرانک ویزا جاری کیے جانے کے بعد اسے ڈیجیٹل سعودی سفارت خانے سے تصدیق کرانا ہوگا جس کے بعد ویزا کارآمد مانا جائے گا۔

The post سعودی عرب کے “ای ویزا” سے متعلق غیرملکیوں کیلئے خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sPcoYB

No comments