سعودی عرب میں سفری پابندی کا فیصلہ؟
ریاض: سعودی وزارت صحت نے سفری پابندی کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کا کہنا ہے کہ پروازوں پر پابندی کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں روزمرہ کے معمولات زندگی کو روکنے یا جاری رکھنے کا فیصلہ متعلقہ ادارے حالات کو دیکھ کرہی کرتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد العبدالعالی کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں صورتحال کافی بہتر ہے ، ہم ’زیرو ‘ پوائنٹ پرنہیں بلکہ متعدد مراحل سے گزر کربہت کچھ حاصل کرچکے ہیں، عوام بھی وبا سے متعلق کافی جان چکے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ویکسین کا کورس مکمل کریں تاکہ معاشرہ وبا کی خطرناکی سے مکمل طورپر محفوظ ہوسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز میں کمی واقع ہورہی ہے جسے دیکھ کریہ کہا جاسکتا ہے کہ وبائی صورتحال بہتر ہوگی تاہم بہتری کے لیے ضروری ہے کہ لوگ مطلوبہ مقررہ تدابیر پرمکمل طورپر عمل کریں۔
وزارت صحت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مملکت میں ویکسینیشن اور بوسٹرڈوز لگوانے کے تناسب میں کافی اضافہ ہوا ہے جو ایک بہتر علامت ہے۔ اس سے ظاہرہوتا ہے کہ لوگ ہدایات پرعمل کررہے ہیں۔
The post سعودی عرب میں سفری پابندی کا فیصلہ؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3t8PX0N
No comments