Breaking News

’جوانوں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے‘

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جوانوں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے، بزدل دشمن کا ایک مضبوط قوم سے سامنا ہے، اس قوم نے پہلے بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

پوری قوم ان فوجی جوانوں کی احسان مند ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیربرائے اطلاعات فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنے سینے سامنے رکھ رہے ہیں، پوری قوم ان فوجی جوانوں کی احسان مند ہے، یقین دلاتا ہوں ہمارے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن دہشت گردوں نے یہ بہیمانہ کام کیا وہ انجام سے نہیں بچ سکیں گے، خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پوری قوم ان جوانوں اور ان کے خاندانوں کے احسان تلے دبی ہوئی ہے، ہم اپنے شہدا اور ان کے خاندانوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

 مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردوں کا حملہ: 10 جوان شہید

واضح رہے کہ کیچ کےعلاقے میں 25 اور 26 جنوری کی درمیانی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کےتبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور کئی زخمی ہوئے جب کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستورجاری ہے.

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مسلح افواج دہشت گردوں کےخاتمےکیلئے پرعزم ہے ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3u6Ar6i

No comments