بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے، صوبے میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10.47 فیصد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 84 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 368 ہوگئی۔ صوبے میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.47 فیصد رہی۔
محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 486 ہے جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 33 ہزار 647 ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے مزید 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 9.88 فیصد ہوچکی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7CcTy2z1u
No comments