Breaking News

اسد الدین اویسی کیلیے 101 بکروں کی قربانی؛ وجہ سامنے آگئی

اتر پردیش: بھارت میں رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے لیے 101 بکروں کی قربانی دینے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر حیدر آباد کے ایک تاجر نے رکن پارلیمنٹ کی سلامتی اور لمبی عمر کے لیے 101 بکروں کی قربانی دے دی۔

خیال رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی  پر بھارت میں کچھ روز قبل قاتلانہ حملہ ہوا تھا، ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی مگر خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔

پولیس نے اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا جن سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ ہم اسد الدین اویسی اور ان کے بھائی کے بیانات سے ناراض تھے، اس لیے ہم نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم سچن پنڈت نے فائرنگ کی تھی اور اس کے پاس سے ایک 9 ایم ایم کی پستول برآمد کی گئی ہے۔

ملزمان کے خلاف درج مقدمے کے مطابق مرکزی ملزم سچن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں بڑا سیاستدان بننا چاہتا ہوں، میں خود کو سچا محب وطن مانتا ہوں، مجھے لگا کہ اویسی کا بیان ملک کے لیے خطرہ ہے۔

مرکزی ملزم نے کہا کہ اس کے بعد میں نے انتخابی مہم کے دوران ہی اویسی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ ملزم نے حملہ کرنے کے لیے دوسرے گرفتار ملزم شبھم سے رابطہ کیا۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NLy7vGl

No comments