سعودی شہر کو جدید بنانے کے لیے 20 ارب ڈالر کا منصوبہ
سعودی عرب کے شہر جدہ کو نئے ترقیاتی منصوبے کے تحت ایک نئی اور اچھوتی شکل میں ڈھالا جارہا ہے جس پر 20 ارب ڈالر لاگت آئیگی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ برس دسمبر میں اس منصوبے کی بنیاد رکھی تھی اور اس پر 20 ارب ڈالر خرچ ہونگے۔
جدہ سینٹرل نامی منصوبے کے تحت اس دہائی کے آخر تک ساحلی شہر جدہ کو رہنے کے لیے دنیا کا بہترین شہر بنایا جائے گا۔
اس پراجیکٹ کے تحت ساحل پر 57 لاکھ مربع میٹر رقبے کو نئی شکل دی جائے گی، یہ منصوبہ 3 فیز پر مشتمل ہوگا۔
اس نئے منصوبے میں 17 ہزار رہائشی یونٹس، ہوٹلوں کے 2700کمرے، ایک میرینا، ایک بیچ اور متعدد سبز مقامات بنائے جائیں گے جو علاقے کے 40 فیصد حصے پر محیط ہوں گے۔
منصوبے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اوشینیریم، اوپیرا ہاؤس اور ایک اسپورٹس اسٹیڈیم بھی شامل ہے۔
جدہ سینٹرل کے فیز ون مین جدہ کی سب سے بڑا ساحل بنایا جائے گا جس میں میرینا، پارک اور پلے گراؤنڈ بنائے جائیں گے، اس پراجیکٹ کو 2027 تک مکمل کیا جائیگا۔
فیز ٹو کو 2030 تک مکمل کیا جائے گا جس میں گرین اسپیسز، ایجوکیشنل ریسورسز، جدید اور قدیم طرز تعمیر سے بنائی گئی مساجد، لائبریری، کورل بے اور اسمارٹ ٹیکنالوجی سے لیس عجائب گھر بنایا جائے گا۔
فیز تھری کا آغاز 2030 کے بعد ہوگا جس میں بین الاقوامی سطح کا اسپتال اور ایک ایسا ضلع بنایا جائیگا جس جدت اور ثقافت کا مشترکہ لیکن اچھوتا نمونہ ہوگا۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CbadZxs
No comments