Breaking News

افغانستان میں 2 غیر ملکی صحافی گرفتار

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو غیر ملکی صحافیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو صحافیوں کو افغانستان میں گرفتار کیے جانے کی تصدیق کی۔

یو این ایچ سی آر نے کہا کہ ایجنسی کے ساتھ کام کرنے والے دو صحافیوں اور ان کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو کابل میں حراست میں لے لیا گیا، تاہم صورتِ حال کو حل کرنے کوشش کر رہے ہیں۔

ان صحافیوں میں سے ایک برطانوی صحافی اینڈریو نارتھ ہیں جنہوں نے تقریباً 20 سال تک افغانستان کی کوریج کی۔ انہوں نے جنگ زدہ ملک میں اس کے بگڑتے ہوئے انسانی بحران کی رپورٹنگ کے لیے باقاعدگی سے سفر کیا۔

افغانستان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حکام اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، ہمیں دو غیر ملکی صحافیوں کی گرفتارئی سے متعلق معلومات ملی ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا انہیں گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lK39fYS

No comments