Breaking News

کویت سے باہر رہنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

کویت بیرون ملک مقیم افراد کے لیے اقامہ کی توسیع کو ختم کرنے کے لیے تیار ہے جب کہ غیر ملکیوں کو ملک سے روانگی کے بعد زیادہ سے زیادہ 6 ماہ میں واپس آنا ہوگا۔

کویت نے کورونا وائرس سے پہلے کے اقدامات کی بحالی کے حصے کے طور پر بیرون ملک مقیم تارکین وطن کے لیے اقامہ کی غیر معمولی تجدید کو منسوخ کرنے فیصلہ کرلیا ہے۔

روزنامہ الانباء کے مطابق عنقریب سرکاری اعلان میں مستثنیات کے الٹ جانے کا امکان ہے، وزارت داخلہ نئے اقدامات کو لاگو کرنے سے پہلے مہینوں تک چلنے والی ایک مناسب رعایتی مدت دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک متعلقہ سرکاری بیان جاری کیا جائے گا جس میں ملک سے باہر غیر ملکیوں کی غیر حاضری کی اجازت کے خاتمے اور ان کے لیے اقامہ کی تجدید کی وضاحت کی جائے گی۔

نئے اقدامات کے ساتھ غیر ملکی جو چھ ماہ یا اس سے زیادہ عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں انہیں کویت واپس آنا پڑے گا ورنہ ان کے اقامے خود بخود منسوخ ہو جائیں گے۔

"بیرون ملک رہنے والوں کے لیے اقامہ کی تجدید کی اجازت نہیں ہوگی اس طرح متعلقہ طریقہ کار کو بحال کیا جائے گا جس میں چھ ماہ سے زیادہ بیرون ملک قیام نہ کرنے کی ضرورت بھی شامل ہے جیسا کہ کورونا وائرس سے پہلے کی صورتحال تھی تاہم طبی اور تعلیمی استثنیٰ کو مدنظر رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی طلبا کو سال کے آخر میں چھٹیوں کے ساتھ ایک رعایتی مدت دی جانے کی توقع ہے۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rDWkaUL

No comments