لوئر دیر اور ضلع مہمند میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد: صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع لوئر دیر اور مہمند میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ کلیمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا، زلزلہ کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی۔
مزید پڑھیں: ’کراچی میں ایسا زلزلہ ہمارے لیے بھی حیران کُن ہے‘
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
چند ماہ قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں زلزلے کی اتنی شدت ہمارے لیے بھی حیران کن ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uhTEw14
No comments