جناح اسپتال میں برقع پوش شخص کا حملہ
کراچی کے جناح اسپتال میں برقع پوش حملہ آور نے حملہ کر کے ڈاکٹرز کو زخمی کر دیا۔
واقعہ جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں پیش آیا جہاں برقع پوش حملہ آور چھری کے وار سے ایک لیڈی ڈاکٹر کو زخمی کرنا چاہتا تھا مگر قریب موجود دو ڈاکٹرز نے لیڈی ڈاکٹر کو بچا لیا۔
حملہ آور نے بچانے والے دونوں ڈاکٹرز کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا، دونوں زخمی ڈاکٹرز کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
جناح اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے شہری کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، واقعے کا مقدمہ درج کرا رہے ہیں۔
انتطامیہ نے کہا کہ اسپتال میں معمول کے مطابق کام کیا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی و پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے واقعے کی مذمت کی ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ جناح اسپتال میں ڈاکٹرز پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، پولیس واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔
گزشتہ سال بوٹ بیسن تھانے کے علاقے گلشن سکندرآباد چوکی کے قریب برقعہ پوش نامعلوم ملزم نے حملہ کر کے تیز دھار آلے کے وار سے جیکسن تھانے میں تعینات پولیس کانسٹیبل 23 سالہ سہیل خان ولد ندیم کو قتل جب کہ سٹی کورٹ تھانے میں تعینات پولیس اہلکار شبہاز کو زخمی کر دیا تھا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xa28Hf1
No comments