اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلیے اچھی خبر آگئی
کراچی: اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو اچھی خبر آگئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے دوران پرواز کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مسافر یکم مارچ سے دوران پرواز لطف اندوز ہو سکیں گے۔
خیال رہے کہ 2020 مین عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام کے لیے اندرون تمام پروازوں میں کھانے اور مشروبات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ سی اے اے نے یہ فیصلہ این سی او سی کی خصوصی ہدایت پر کیا تھا۔
سی اے اے کے مطابق دوران پرواز مسافروں کو کھانے پینے سمیت کوئی بھی میلز فراہم نہیں کی جائے گی، اس قانون پر پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئرلائنز اور چارٹرڈ پروازیں مکمل طور پر عملدرآمد کریں گی۔
سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اس پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹی فکیشن میں ہدایت دی گئی کہ تمام ایئرپورٹس منیجر اور اے ایس ایف حکام اس پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے۔
اس کے علاوہ پروازوں کے عملے اور مسافروں کو فیس ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا، تمام ایئر لائن اپنی پروازوں میں مسافروں کے ماسک کا استعمال لازمی استعمال کرائیں۔
سی اے اے کے مطابق تمام ایئرلائنیں اپنی پروازوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کی پابند ہوں گی۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/o9r7LiY
No comments