Breaking News

’نواز شریف نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی حمایت کردی‘

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی حمایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف سے رابطہ کیا جس میں نواز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی حمایت کی کی۔

ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

نواز شریف نے شہباز شریف کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ

دوسری جانب قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی۔

شہباز شریف نے فضل الرحمان کو زرداری اور بلاول بھٹو سے بات چیت سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو بتایا کہ بالمشافہ ملاقات میں بھی انہیں اعتماد میں لیں گے۔

یہ پڑھیں: زرداری، شہباز، بلاول اور مریم کی ملاقات کی کہانی سامنے آگئی

دونوں قائدین کی بات چیت کی روشنی میں پی ڈی ایم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ڈی ایم اجلاس بلانے کے لیے تاریخ کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CheKXdz

No comments