Breaking News

سعودی عرب میں حج و عمرہ سے متعلق نئی ہدایات جاری

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ویزے پر آنے والوں کے لیے نئے ہدایت جاری کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ ویزے پر آنے والوں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہیں جس کے مطابق عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے 48 گھنٹے پہلے پی سی ار ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ شرط سعودی عرب داخلے کے لیے ضروری ہے، خواہ ویکسین مکمل کیوں نہ رکھی ہوں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نئی ہدایت پر عمل بدھ 9 فروری رات ایک بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سد باب کیلیے سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی مسافروں کے لیے ضوابط میں ترمیم کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب سے آنے اور جانے والوں کیلئے نئی ہدایات جاری

سودی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ محکمے نے تمام ہوائی اڈوں اور فضائی کمپنیوں کو کرونا ایس او پیز سمیت نئی ہدایات سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے باہر جانے والے وہ تمام سعودی مسافر جن کی دوسری خوراک کو تین ماہ ہوگئے ہیں، ان کے لیے بوسٹر ڈوز ضروری ہے۔

اس سے استثنی 16 سال سے کم عمر بچوں کو ہوگا یا پھر ان لوگوں کو جنہیں توکلنا میں استثنی دیا گیا ہے، محکمے نے کہا ہے کہ وہ تمام مسافر جو سعودی عرب آ رہے ہیں خواہ وہ سعودی شہری ہوں یا غیر ملکی اور خواہ توکلنا میں ان کا جو سٹیٹس ہو، ان کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہے۔

یہ پی سی آر سفر سے 48 گھنٹے پہلے لیا گیا ہو۔ اس سے استثنی صرف 8 سال سے کم عمر بچوں کو ہوگا۔ سعودی عرب پہنچنے پر ضوابط کے مطابق 8 سال سے کم عمر بچوں کا معائنہ ہوگا۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AFCex2T

No comments