کراچی: سرکاری زمینوں پر جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی
کراچی کے ضلع ملیر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے بنائی جانے والی جعلی ہاؤسنگ اسکیمز کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملیر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے بنائی جانے والی جعلی ہائوسنگ اسکیمز کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار نے سرکاری اراضی اور 30 سالہ لیز پر لئی گئی زمینوں پر جعلی گوٹھ اور سوسائٹیز بنانے والوں کے خلاف آپریشن شروع کرتے ہوئے ابراہیم حیدری میں تعمیرات کو گرا کر قبضہ ختم کرادیا۔
آپریشن میں پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے بھی حصہ لیا، ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی تعمیرات کی دیواریں، باؤنڈری والز کو توڑ کر زمین کا قبضہ ڈی سی ملیر کے حوالے کردیا۔
ضلع انتظامیہ ملیر کے مطابق واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق اس کارروائی میں بیس ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرائی گئی، اس زمین پر قبضہ مافیا کے کارندے جعلی سوسائٹی کے نام پر تعمیرات شروع کر چکے تھے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5ImkG6O
No comments