حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے اضافہ کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت 12 روپے 3 پیسے اضافے کے بعد 159 روپے 86 پیسے ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 154 روپے 15 پیسے ہوگئی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 43پیسے اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 123 روپے 97 پیسے مقرر کردی گئی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم قیمتیں 2014 کی بلندترین سطح تک پہنچ گئی ہیں، پٹرولیم پر عائد سیلز ٹیکس، پٹرولیم لیوی بجٹ اہداف سے کہیں کم ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت ٹیکسزمد میں 35 ارب کا ریونیوخسارہ برداشت کرے گی، وزیراعظم نے یکم فروری کو قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخرکی تھی، وزیراعظم کی ہدایت پر 15 فروری تک پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے پٹرولیم قیمتیں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری رات 12 بجے سے ہوگا۔
اس سے قبل وزارت خزانہ کی پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 12 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو بھجوادی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول 12 اور ڈیزل 9.53 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجاویز بھیجی گئی ہیں۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، حکومت اس وقت پیٹرول پرکوئی سیلز ٹیکس نہیں لے رہی۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/laGHbuW
No comments