Breaking News

وزیر اعظم پر لوئر دیر میں جلسہ کرنے پر 50 ہزار جرمانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان پر لوئر دیر میں جلسہ کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان پر جرمانہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔ جرمانہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر کی طرف سے کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ 22 مارچ تک جرمانہ جمع کروا کر بینک چالان فراہم کیا جائے۔

خیال رہے کہ 11 مارچ کو الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روکا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پبلک آفس ہولڈرز پر الیکشن مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر نے وزیراعظم کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں وزیراعظم کو جلسہ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق وزیر اعظم 11 مارچ کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے جارہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن لوئر دیر میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کرچکا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے باعث جلسے میں شرکت کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mNIqAvH

No comments