Breaking News

پیوٹن کب یوکرینی صدر سے مل سکتے ہیں؟

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ یوکرینی صدر ہماری شرائط پر بات کریں تو پیوٹن ملاقات کر سکتے ہیں۔

ایک بیان میں وزیرخارجہ نے کہا کہ روسی صدر براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن دونوں رہنماؤں میں صرف ملاقات نہیں ہونی چاہیے پیوٹن یوکرینی صدر کے ساتھ ملاقات کومسترد نہیں کرتے۔

سرگئی لاروف نے کہا کہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے تو روس ہمیشہ مذاکرات کیلئے تیار ہے ماسکواور کیف کےدرمیان اب تک مذاکرات کے3دورہوچکےہیں 24 فروری کو تنازع کے بعد سے مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بہت ہی مخصوص تجاویز کو یوکرین کی جانب سے سنا گیا روس یوکرین کےجوابات کا انتظار کر رہا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدارتی محل کریملن میں بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے ساتھ مذاکراتی عمل میں کچھ مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

پیوٹن نے پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مذاکرات کاروں کے مطابق مذاکرات میں کچھ مثبت تبدیلیاں ہوئی ہیں، اس بارے میں بعد میں تفصیل سے آگاہ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یقینی طور پر آپ کو یوکرین کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کرتا رہوں گا اور روزانہ ہونے والے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتا رہوں گا۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nyCsP89

No comments