Breaking News

سعودی حکام کا تفریحی مراکز میں سعودائزیشن کا فیصلہ

ریاض : سعودی حکام نے سعودی مرد وخواتین کےلیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کےلیے تفریحی مراکز میں سعودائزیشن کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مملکت کے تمام تفریحی مراکز میں ملازمین کی 70 فیصد سعودائزیشن کے فیصلے کا اعلان کیا ہے جس پر عمل درآمد 23 ستمبر 2022 سے کیا جائے گا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی مراکز میں قائم تفریحی مراکز میں 100 فیصد سعودائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودائزیشن کا فیصلہ سعودی مرد و خواتین کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کےلیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودائزیشن کے مذکورہ فیصلے کے تحت مبینہ شعبوں میں برانچ مینجر ، سیکشن مینجر ، سیکشن انچارج ، معاون برانچ مینیجر ، انچارج اکاونٹنٹ ، کیئر سینٹر ، سیلز ایکسپرٹس اور مارکیٹنگ ایکسپرٹ سعودی ہوں گے۔

وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے صفائی کارکن ،سامان لادنے اور اتارنے والے کارکن ، خاص گیمز چلانے والے اسپیشل ڈگری ہولڈرز کو سعودائزیشن سے استثنیٰ دیا ہے۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tAr8XL9

No comments