‘پاکستان میں ہر ایک کیلیے اسمارٹ فون کا منصوبہ’
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ اسمارٹ فون فار آل منصوبہ پر کام جاری ہے عوام کو اقساط پر موبائل فون اور ڈیٹا پیکیج بھی دیا جائےگا۔
بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2022 میں 4 روزہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس کا مقصد دنیا بھر میں موبائل کنکٹیویٹی کو بڑھانےاورعام آدمی کیلئے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی تک رسائی کیلئے حکمت عملی طے کرنا ہے۔
وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ امپورٹڈ موبال فون پرٹیکسزمیں کمی کی حمایت کرتےہیں باہر سے اپنے استعمال کیلئے لائے گئے موبائل پرٹیکسزپرتحفظات ہیں کوشش ہے کم ازکم ایک ہی فون پر باربار ٹیکسز وصولی کاخاتمہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی بناکرپارلیمنٹ سے منظور کرایا ہے میڈان پاکستان نظریے کے تحت موبائل فون بن رہےہیں اس نظریےکےتحت موبائل ایکسپورٹ بھی کئےجارہےہیں۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ اوورسیزکوووٹ کاحق دینےکی حمایت کرتے ہیں اوورسیز کو ووٹنگ کا حق دینے کیلئے متعلقہ امور پر کام کر رہےہیں اوورسیز انٹرنیٹ کے ذریعےووٹ کاحق استعمال کرسکیں گے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3w2eKQD
No comments