این آئی سی وی ڈی کا نام تبدیل کر دیا گیا
سندھ حکومت نے امراض قلب کے بڑے سرکاری اسپتال قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کا نام تبدیل کر دیا۔
سندھ اسمبلی سے قرارداد کی منظوری کے بعد این آئی سی وی ڈی کا نام تبدیل کر کے سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو اسکیولر ڈیزیزز کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
قومی امراض قلب کا نام تبدیلی کی سندھ اسمبلی سے قرارداد پاس کی گئی تھی، نام تبدیل کرنے کیلئے وزیر صحت سندھ نےقرارداد پیش کی تھی جو منظور کر لی گئی۔
این آئی سی وی ڈی 10ہسپتالوں اور 22چیسٹ پین یونٹس پر مشتمل دنیا کا بڑا ہیلتھ کیئر نیٹ ور ک بن چکا ہے جو مریضوں کو امراضِ قلب کا جدید و مہنگا علاج بالکل مفت فراہم کرنے میں دن رات مصروفِ عمل ہے۔
2021ء میں این آئی سی وی ڈی سسٹم میں تقریباََ 1.9ملین مریضوں کو بالکل مفت علاج فراہم کیا گیا، جس میں 3,227مریضوں کی کارڈیک سرجریز اور 17,000پرائمری پی سی آئی سرانجام دی گئیں۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4cYNezn
No comments