اپوزیشن کو رینجرز کی سیکورٹی فراہم کرنے کی پیشکش
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو رینجرز اور ایف سی کی سیکورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے تشدد کا راستہ اختیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا۔
لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فوج کہہ چکی ہےسیاست سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اگر اپوزیشن کہتی ہے تو رینجرزاورایف سی کی سیکیورٹی دے دیتا ہوں، گاڑی مانگتے ہیں تو وہ بھی دے دیتا ہوں بعد میں نہ کہنا ہمارے لوگ پورے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہے 172 لوگ ان کا بڑا بھی جمع نہیں کر سکتا، اپوزیشن کو راہ فرار کیلئے بہانہ چاہیے آئین کےمطابق کسی کوپرائیویٹ ملیشیارکھنےکی اجازت نہیں ہے انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں دھاوا بولا ہے ہم نے کسی ایم این اے کو گرفتار نہیں کیا ایم این اےجمال الدین اورصلاح الدین مرضی سے تھانے میں بیٹھے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ سڑکوں پرنکل رہے ہیں انہیں بھی روکیں گے پلیز قانون کوہاتھ میں نہیں لیناورنہ قانون ہاتھ میں لے گا پولیس پر تشدد کیا گیا سرکاری گاڑیوں کی ہوا نکالی گئی 5 گھنٹے تک ان سے مذاکرات کیےگئے،یہ ملک ہےکوئی بنانااسٹیٹ نہیں فضل الرحمان صاحب عدم اعتمادمیں پوری سہولت دیں گے لیکن قانون ہاتھ میں لیں گےتو پھر کوئی بات نہیں ہوگی ہدایت کی ہےجوقانون کوہاتھ میں لےقانون اس کوہاتھ میں لے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dsKQSNA
No comments