دولہے کی سسرالیوں سے جہیز کا مطالبہ کرنے کی ویڈیو وائرل
بہار: بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دولہے نے سسرالیوں سے مہنگے جہیز کا مطالبہ کر دیا اور نہ ملنے پر بارات واپس لے جانے کی دھمکی بھی دے دی۔
”انڈین ایکسپریس“ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دولہا اپنی ہونے والی دلہن کے برابر میں بیٹھا ہے، دولہے نے شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل جہیز کا مطالبہ کیا۔
دولہا سسرالیوں سے کہہ ہے کہ میں نے جو چیزیں جہیز میں مانگی تھیں وہ نہیں دی گئیں، مجھ سے نقد رقم اور سونے کی چین دینے کاو وعدہ کیا گیا تھا لیکن نہیں دی گئی۔ دولہے نے کہا کہ میں کس بنیاد پر شادی کروں؟
— हम लोग We The People (@humlogindia) March 6, 2022
مذکورہ ویڈیو میں موجود دولہا ایک اسکول ٹیچر خاتون کا سرکاری ملازم بیٹا ہے۔ اس نے کہا کہ جہیز میں مانگی گئی چیزیں نہیں ملیں تو میں شادی نہیں کروں گا اور دلہن کو لیے بغیر ہی یہاں سے چلا جاؤں گا۔
اس سے قبل بھارت میں ایک دولہا جہیز میں دلہن والوں کی طرف سے مہنگی گاڑی اور پیسے نہ ملنے پر بارات واپس لے کر چلا گیا تھا۔ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پلول میں پیش آیا تھا جہاں دلہن والے باراتیوں کا انتظار کر رہے اور چاروں جانب خوشی کا سما تھا۔ دولہا کے پہنچنے کے بعد ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی ہوئی۔ جب دولہا کو علم ہوا کہ دلہن والوں نے جہیز میں مہنگی گاڑی اور تین لاکھ روپے نہیں دیے تو اس نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
دولہا نے دلہن والوں سے بحث اور مار پیٹ شروع کر دی۔ دولہا کو سبہی سمجھتے رہے لیکن اس نے کسی کی ایک نہ سنی۔ دلہن کے والدین کی جانب سے ہاتھ جوڑنے کے باوجود دولہا بغیر دلہن لیے بارات واپس لے کر روانہ ہو گیا۔ دلہن کے والدین نے دولہا کے خلاف تھانہ کیمپ میں شکایت درج کرا دی۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/V8bX74o
No comments