فیصلہ شہری سندھ کے مفاد میں کرینگے، ایم کیو ایم کا حکومت کو جواب
ایم کیو ایم نے حکومت سے کہا ہے کہ ابھی تک تحادی ضرور ہیں لیکن آئندہ کا فیصلہ شہری سندھ کے مفاد میں کرینگے۔
تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایم کیو ایم اور حکومتی وفد کے درمیان پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات ہوئی جس میں اندرون خانہ کیا ہوا اے آر وائی نیوز نے پتہ لگالیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں حکومتی وفد جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر شام تھے نے ایم کیو ایم ارکان کو وزیر اعظم عمران کا پیغام پہنچا دیا۔نے وزیراعظم کا خصوصی پیغام ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو پہنچایا جس میں کہا گیا کہ عدم اعتماد ناکام ہوگی اس صورتحال میں ایم کیو ایم ساتھ رہے۔
حکومتی وفد کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ ہمارے اتحادی ہیں آئندہ بھی ہم نے مضبوطی کے ساتھ چلنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کو جواب دیتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ابھی تک اتحادی ہیں لیکن آئندہ کا فیصلہ اپنے ووٹرز اور شہری سندھ کے مفاد میں جو ہوگا اسکو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے، ابھی فیصلہ کررہے ہیں اور بہت سی چیزیں اور آپشنز زیر غور ہیں اور اس تمام صورتحال میں اپوزیشن سے ہونے والی ملاقاتوں، معاملات کو بھی سامنے رکھا ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر ایم کیو ایم نے حکومتی وفد کے سامنے اپنی گلے شکوے بھی رکھے اور کہا کہ ساڑھے تین سال سے ہمارا اتحاد ہے، بتایا جائے کیا ہم سے کیے گئے تحریری معاہدے کے تحت وعدے پورے ہوئے۔ ہمارے دفاتر اب تک بند ہیں، دفاتر کی واپسی، لاپتہ کی عدم بازیابی اور بے گناہ کارکنان کی رہائی میں رکاوٹوں پر کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/row41Ud
No comments