خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے چاہنے والوں کیلئے اہم خبر
ریاض: سعودی فرمانروا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کی غرض سے ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال لایا گیا۔
اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال سے روٹین کا طبی معائنہ کروایا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی خبر کے مطابق ترجمان ایوان شاہی نے بتایا ہے کہ شاہ سلمان کا طبی معائنہ اطمینان بخش رہا ہے۔
ایوان شاہی کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ کامیاب طبی معائنے کے بعد شاہ سلمان اسپتال سے واپس اپنے محل روانہ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان نے سابق فرمانروا عبداللہ بن عبد العزیز کی جنوری2015 میں وفات کے بعد بادشاہت کا منصب سنبھالا تھا۔ اس سے تقریباً 2 سال قبل شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد انہیں ولی عہد نامزد کیا گیا تھا۔
شاہ سلمان 50 سال تک سعودی دارالحکومت ریاض کے گورنر کی حیشیت سے بھی فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ شاہ سلمان کے بیٹے اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک میں کئی معاشی اصلاحات بھی متعارف کروائی ہیں تاکہ سعودی معیشت کے تیل پر انحصار کو محدود کیا جا سکے۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JYXU0I7
No comments