Breaking News

او آئی سی اجلاس: اہم برادر ملک کے سربراہ کی آمد کھٹائی میں پڑ گئی

ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث اہم برادر ملک کے سربراہ کی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس میں آمد کھٹائی میں پڑ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اپوزیشن کی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے باعث ذرائع کا کہنا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں وفد شرکت کرے گا جب کہ شہزادے کی آمد کھٹائی میں پڑ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برادر ملک کی جانب سے پیغام بھجوا دیا ہے کہ ایسے حالات میں برادر ملک کے سربراہ نہیں آسکتے، ان حالات میں برادر ملک کے وزیر کی سربراہی میں وفد پاکستان آئے گا۔

خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔

یاد رہے حکومت نے او آئی سی اجلاس سے پہلے ہی عدم اعتماد کامعاملہ نمٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ او آئی سی اجلاس کے وقت ملک سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

بعد ازاں حکومت نے اوآئی سی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 29 مارچ کو کرانے کا امکان ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EX4csf2

No comments