Breaking News

وزیراعظم آج بلاسود قرضوں کے اجرا کا آغاز کرینگے

وزیراعظم عمران خان آج کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے اجرا کا آغاز کرینگے، دو سال میں407ارب کےقرضے دیے جائینگے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے اجرا کا آغاز کرینگے جو وزیراعظم کے تخفیف غربت منصوبے کا حصہ ہے۔

اس پروگرام میں نوجوانوں،خواتین،کسانوں کوبلاسودقرضے دینے کے علاوہ کم لاگت گھروں کی تعمیر اور کاروبار کیلئے بھی قرضے دیئے جائیں گے۔

دو سالوں کے دوران اس پروگرام کے تحت 407 ارب روپے کےقرضےفراہم کئےجائیں گے اور اس مدت میں حکومت56 ارب روپےکی سبسڈی فراہم کرےگی۔

تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد کی جائیگی جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب بھی کرینگے۔

کامیاب پاکستان پروگرام کا بنیادی مقصدریلیف اورمعاشی نموکوفروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک روز قبل ہی قوم سے خطاب میں مہنگائی میں کمی کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر کمی، بجلی کی قیمت میں پانچ روپے فی یونٹ کمی سمیت دیگر کئی اہم اعلانات کیے تھے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9WyC35o

No comments