Breaking News

واٹس ایپ پر بلاک کیوں کیا؟ شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

ریاض: سعودی عرب میں شوہر نے واٹس ایپ پر بلاک کیے جانے پر بیوی کو طلاق دے دی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری نے شادی کے تین ماہ بعد ہی بیوی کو اس وقت طلاق دے دی جب اسے پتا چلا کہ اہلیہ نے اسے واٹس ایپ پر بلاک کردیا ہے۔

سعودی شہری نے جدہ کی سول اسٹیٹس عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

شوہر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتا ہے کیونکہ اس نے اسے واٹس ایپ پر بلاک کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جوڑے نے شادی کی تو شوہر نے بیوی کو 50 ہزار ریال کا جہیز اور کچھ زیورات بھی دیے تھے۔

عدالت نے سعودی شہری کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے خاتون کو جہیز اور سونا واپس کرنے کی ہدایت کردی جو شوہر نے شادی کے وقت اسے دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی شہری نے خاتون سے نکاح کیا اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ شادی کی تقریب بعد میں ہو گی لیکن دونوں میں جھگڑا ہو گیا جس کی وجہ سے شادی ختم ہو گئی۔

سعودی شہری کا کہنا تھا کہ اہلیہ سے بات کرنے کے لیے مجھے اس کے والد کو فون کرنا پڑا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اس لیے میں نے کہا کہ یا تو گھر واپس آجائے یا پھر علیحدگی اختیار کرلے۔

خاتون کے والد کا کہنا تھا کہ شوہر نے اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور اس کا رویہ اتنا برا تھا کہ وہ اس سے نفرت کرنے لگی، وہ اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی تھی جس پر شوہر راضی نہیں تھا۔

تاہم سعودی شہری نے سسر کی جانب سے عاید گئے گئے الزامات کی تردید کردی۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sfB1IkZ

No comments