Breaking News

خورشید شاہ نے اپوزیشن کا پورا پلان بتا دیا

وزیر اعظم عمران خان کے بعد کس کی باری ہے؟ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے اپوزیشن کا پورا پلان بتا دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے فوری بعد اسپیکر قومی اسمبلی، پھر وزیر اعلیٰ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک لائیں گے، صدر مملکت کا بھی مواخذہ کیا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنے حامی ارکان اپوزیشن کو دینا چاہتے ہیں۔

صحافی نے خورشید شاہ سے سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے نیوٹرل ہونے کا بیان کسی پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے؟ اس کے جواب میں رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ اس دن ایک پریس کانفرنس کی گئی ہم نیوٹرل ہیں، وزیر اعظم کا بیان ان کو جواب تھا، وزیر اعظم نے ان کو جانور بنانے کی کوشش کی۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں نے آپ کو یقین دہانی کرا دی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں وقت اور حالات دیکھ کر فیصلہ کرتی ہیں، یقین تو اللہ کی ذات پر ہے، امید ہے کہ سیاسی جماعتیں تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دیں گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اسپیکر کو وزیر اعظم کے دفاع کے معاملے پر استعفیٰ دے دینا چاہیے، اسد قیصر نے اسپیکر کے عہدے کی بے توقیری کر دی، دعا کریں کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب کر کے قوم کو خوش خبری دیں، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ملاقاتیں جاری ہیں۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wHNkz4j

No comments