‘عمران خان کے اشارے پر 125 ارکان نے استعفے امپورٹڈ حکومت کے منہ پر دے مارے’
سابق وزیر اطلاعات و رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ایک اشارے پر 125 ارکان اسمبلی نے استعفے امپورٹڈ حکومت کے منہ پر دے مارے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل مریم نواز نے اپنے دو ایم این ایز کو کہا استعفیٰ اسپیکر کے منہ پر مارو تو دونوں نے مریم بی بی کو کہا مذاق میں بھی ایسا نہ سوچنا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج 125 ممبران اسمبلی نے عمران خان کے ایک اشارے پر استعفی امپورٹڈ حکومت کے منہ پر دے مارا، یہ غیر معمولی کنٹرول اور مقبولیت کا بے مثال مظاہرہ ہے۔
کچھ عرصہ قبل مریم نواز نے اپنے دو MNAs کو کہا استعفیٰ اسپیکر کے منہ پر مارو، دونوں نے مریم بی بی کو کہا مذاق میں بھی ایسا نہ سوچنا آج 125 ممبران اسمبلی نے عمران خان کے ایک اشارے پر استعفیࣿ #ImportedGovt کے منہ پر دے مارا، یہ غیر معمولی کنٹرول اور مقبولیت کا بے مثال مظاہرہ ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2022
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ میں نے بطور قائم مقام اسپیکر پی ٹی آئی کے 123اراکین کے استعفوں کو منظور کرلیا ہے۔
اس حوالے سے سابق وزیر اطلاعات فرخ حبیب نے تصدیقو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، استعفوں کی منظوری سے عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ انہیں 125 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے موصول ہوئے تھے جن میں سے این اے12 کے محمد نواز اور این اے-47 کے جواد حسین کے علاوہ سب نے خود یہ استعفے جمع کرائے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dokIXEp
No comments