Breaking News

کراچی : پولیس نے خاتون کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں، 5 اہلکار معطل

پولیس

کراچی : گلشن سرجانی فیز ٹو میں پولیس موبائل خاتون پر چڑھا دینے ایک خاتون کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں، پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پرخاتون پر موبائل چڑھادی تھی۔

تفصیلات کے مطابق گلشن سرجانی فیز ٹو میں پولیس اہلکاروں نے سامنے کھڑی خاتون پر موبائل وین چڑھا دی، جس سے خاتون کی دونوں ٹانگیں مبینہ طور پر ٹوٹ گئیں۔

ایس ایس پی ویسٹ فرخ رضا نے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سخت احکامات جاری کردیئے، ایس ایس پی نے پانچوں اہلکاروں کو فوری معطل کردیآ۔

ان کا کہنا ہے کہ معطل پولیس اہلکاروں کے خلاف معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے، متاثرہ خاتون کا میڈیکل اور ابتدائی بیان بھی لے لیا گیا ہے، اہلکاروں کی غلطی ثابت ہونے پر قانونی کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب زخمی خاتون کے بیٹے عرفان نے الزام عائد کیا ہے کہ اہلکاروں نے خواتین اور دیگر افراد پر تشدد کیا، گھر کے تمام افراد کو باہر نکال کر پولیس نے دروازے پر تالا لگا دیا۔

عرفان کے مطابق شورشرابہ سن کر اہل علاقہ جمع ہوئے تو پولیس اہلکار وہاں سے فوری طور پر بھاگ کھڑے ہوئے، اسی دوران میری والدہ موبائل کے سامنے کھڑی تھی ان پر گاڑی چڑھادی۔

عرفان نے بتایا کہ والدہ کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور گوشت پھٹ گیا ہے، ہمارے گھر کا معاملہ پہلے ہی عدالت میں زیرسماعت ہے، ہمیں فوری انصاف فراہم کیا جائےاور اہلکاروں کو سزا دی جائے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JQsW9TS

No comments