Breaking News

افغانستان میں رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اعلان

افغانستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ترجمان افغان طالبان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور کہ کل بروز ہفتہ افغانستان میں پہلاروزہ ہو گا۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ افغان سپریم کورٹ کاچیف جسٹس رویت ہلال کمیٹی کا سربراہ ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، خلیجی ممالک، ترکی سمیت کئی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد نمازِ تراویح کا آغاز ہو گیا ہے۔

جنوبی آسٹریلیا کی امام کونسل نے فیس بک پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہلال کا چاند نظر آ گیا ہے اور مقدس مہینہ 2 اپریل بروز ہفتہ سے شروع ہو گا۔ مصر نے بھی اعلان کیا کہ مقدس مہینہ 2 اپریل سے شروع ہو گا۔

ملائیشیا اور انڈونیشیا نے بھی اعلان کیا کہ مقدس مہینے کا پہلا دن 3 اپریل کو ہوگا۔ برونائی کی سلطنت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں جمعہ کو ہلال کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا حکام نے کہا کہ ہفتہ، 2 اپریل شعبان کے مہینے کا آخری دن ہوگا، اور مقدس مہینے کا آغاز اتوار 3 اپریل سے ہوگا۔

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DmGifz8

No comments