”پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ مفاد عامہ میں کیا“
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ مفاد عامہ میں کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے سے مسائل کا شکار عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت 83 روپے 50 پیسے اور ڈیزل 119 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی جسے وزیر اعظم نے مسترد کر دیا۔
وفاقی کابینہ کی تشکیل سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی کابینہ جلد حلف اٹھائے گی، باہمی مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں، وفاقی کابینہ کی پہلی قسط سامنے آجائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ چند روز ہفتے میں دوسری قسط لائیں گے، اس لیڈر شپ نے محبت اور شوق سے مجھے یہ اعزاز بخشا، حلقے کے مسائل جامع تنظیم کے ذریعے حل کرواؤں گا۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کے لیے متوقع ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کو وزیر قانون اور احسن اقبال کو وزیر داخلہ بنانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق ایاز صادق کو آئی ٹی اور خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنانے کا امکان ہے۔ مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا تنویر کو وزارت دفاعی پیداوار اور مریم اورنگزیب کو اطلاعات دینے کا امکان ہے۔ برجیس طاہر اور سعد رفیق کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔
جے یو آئی کو 3، ایم کیو ایم کو 2، بی اے پی اور بی این پی کو بھی وزارت دینے کا امکان ہے۔ جے یو آئی کے مولانا اسعد کو وزیر مذہبی امور بنانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ نہ لی تو حنار بانی کھر اور شیری رحمان کے نام تجویز ہیں۔ شیری رحمان کا نام امریکا میں سفیر کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ اور نوید قمر کے نام بھی وزارتوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vaASj1t
No comments