Breaking News

‘عمران خان کو امن کے راستے سے واپس لائیں گے’

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 29 تاریخ تک کا وقت دیتا ہوں عمران خان کو امن کے راستے سے واپس لائیں گے۔

پشاور میں تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے صدام اور قذافی کیساتھ کیا کیا دنیا کو پتہ ہے لیکن آج قوم عمران خان کےپیچھےنکل آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ صدرکیخلاف بھی تحریک لائیں گے ہم صدرکیخلاف ہونےوالی تحریک کوناکام کریں گے ہم عمران خان کوامن کےراستےمیں واپس لائیں گے عمران خان کیلئےایک مہینےبعدجیلوں کوبھردیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بوٹ پالش والے، پلیٹ لیٹس اوپر نیچے والےواپس آگئے ہیں ہم عمران خان کو واپس لائیں گے قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے، 16تاریخ کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں ایم کیوایم کیساتھ ہیلو ہائے کروں گا۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eFM4nzd

No comments