Breaking News

دھمکی آمیز مراسلہ کی تحقیقات؛ سپریم کورٹ میں کھلی سماعت کا مطالبہ

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کے خلاف دھمکی آمیز بیرونی مراسلے کی تحقیقات پر اعلان کردہ کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کےکمیشن کونہیں مانتے۔

مینارپاکستان لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراسلےمیں سپریم کورٹ میں کھلی سماعت ہونی چاہیے ہم صرف ایک ہی کمیشن مانیں گے،سپریم کورٹ میں کھلی سماعت ہو سب پاکستانیوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ کتنی بڑی سازش ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میرجعفر کی حکومت نےفیصلہ کیاہےکہ مراسلے پر کمیشن بنائیں گے شہبازشریف تم اور تمہاری فیملی سے زیادہ جھوٹےلوگ دنیامیں نہیں آئے شہبازشریف نے تو گارنٹی دی تھی نوازشریف وطن واپس آئے گا نوازشریف نے اسمبلی میں کہایہ وہ دستاویز ہے جو ثابت کرتے ہیں لندن کے گھر خریدےگئے سپریم کورٹ میں سارے دستاویز جعلی نکلے پھر قطری خط آگیا مریم نواز کہتی ہےیہ رہی ٹرسٹ ڈیڈجس کے ذریعے گھر خریدے گئے سپریم کورٹ میں پتہ چلاٹرسٹ ڈیڈمیں کیلبری فونٹ استعمال ہوئےجوبنےہی نہیں تھے ان کے دور میں آگ لگتی تھی اور ریکارڈ جل جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو تو ن لیگ کا کوئی آفس کا عہدہ دے دینا چاہیے چیف الیکشن کمشنر نے جتنا پی ٹی آئی کیخلاف کام کیان لیگ والوں کوبھی شرم آتی ہے فارن فنڈنگ کیس کیاہے،بیرون ملک پاکستانیوں نے پیسے بھیج پاکستانی31 ارب ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں وہ فارن فنڈنگ نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے باربار کہا جب بھی تحقیقات کریں ن لیگ اور پی پی کی بھی ساتھ کریں جب بھی ہمارے سامنے تحقیقات ہوگی،دودھ کادودھ اور پانی کاپانی ہو جائے گا ان دونوں جماعتوں کو بزنس مین پیسہ دیتے تھے پھر کنٹریکٹ لیتے تھے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ynou28U

No comments