بلاول بھٹو آج وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج وزیرخارجہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، صدرعارف علوی بلاول بھٹوسےحلف لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی حلف برداری کی تقریب آج دوپہر 2 بجے ایوان صدرمیں ہوگی، جس میں آصف زرداری خصوصی شریک ہوں گے۔
تقریب میں بلاول بھٹو وزیرخارجہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدرعارف علوی بلاول بھٹوسےحلف لیں گے۔
خیال رہے بلاول بھٹو وزیر خارجہ بننے کے بعد پہلا دورہ سعودی عرب کا کریں گے ، بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب جانے کی حامی بھرلی ہے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ سی ای سی نےبلاول بھٹوکی کابینہ میں شمولیت کی توثیق کردی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے ، جس میں سیاسی لائحہ عمل پرغورہوگا۔
گذشتہ روز بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مل کر کام کرنے سے ہی ہم مسائل کا حل نکال سکتے ہیں، یہ ممکن نہیں یک طرفہ فیصلے کئے جائیں، ہم نے اپنی رائے دی ہے، کل حلف اٹھاؤں گا،وزیراعظم کیساتھ اتحاد حصہ بنوں گا۔
پی پی چیئرمین نے کہا تھا کہ ہم عوام کے سامنے تمام حقائق لیکرآئیں گے، ماضی میں جے آئی ٹیز بنیں،ان چیزوں کودیکھنااداروں کی ذمہ داری ہے، ان کی نمائندگی موجود ہوتی ہے، جوڈیشل کمیشن پرکوئی اعتراض نہیں ہے، جوفیئرطریقہ ہوگا وہی اپنایا جائے گا، خان کی ڈکٹیشن پر ہم نہیں چل سکتے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nKW3rYO
No comments