ایاز صادق نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایاز صادق کے اسپیکر قومی اسمبلی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ کا عمل شروع دیا گیا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، سب سےپہلےملک کاسوچناہے، عمران خان نےاسٹینڈ لیا ہے،خوددارقوم کیلئے زندگی گزاریں گے۔
سابق اسپیکر نے کہا کہ عمران خان کیساتھ اپنی زندگی کا لمباعرصہ گزارا ہے، آئین اورحلف کاپابندہوں، حلف کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔
اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کےتحفظ کاحلف اٹھایاہواہے، آئین کاپابندہوں اور اسی کے تحت حلف اٹھایاہواہے۔ فیصلہ کرتاہوں کہ اسپیکر کےعہدے سےمستعفی ہوتا ہوں
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wVAXdn0
No comments