کراچی میں پولیو کا خطرہ، انتطامیہ کی دوڑیں لگ گئیں
کراچی: کمشنر کراچی نے شہر قائد میں پولیو وائرس پھیلنے کے خدشے کا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی زیرصدارت پولیو مہم کی مؤثرحکمت عملی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں شمالی وزیرستان میں پولیو کیس ظاہرہونے سےکراچی پراثرات کاجائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ خیبرپختونخوا کےجنوبی اضلاع، شمالی اور جنوبی وزیرستان، بنوں ہائی رسک ایریا ہیں، اس کے علاوہ ڈی آئی ان،پشاور،خیبر اوربلوچستان کے ژوب،شیرانی بھی ہائی رسک ایریاز میں شامل ہیں، کراچی میں ان علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں، خدشہ ہےکہ کراچی پولیو کی لپیٹ میں آسکتاہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ،کراچی میڈیم رسک کی درجہ بندی میں شمار ہوتے ہیں، مزید بتایا گیا کہ سپرہائی وے سے ملحقہ ضلع ملیر،غربی کی آٹھ یونین کونسلزہائی رسک پرہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیو فری پاکستان مہم کو بڑا دھچکا، شمالی وزیرستان سے کیس رپورٹ
اس موقع پر کمشنر کراچی نے کہا کہ ان علاقوں پر فوکس ،پولیو ویکسین پلانے سے انکاری خاندانوں کو آمادہ کیاجائے، شہر کےانٹری پوائنٹس پربچوں کو ویکسین پلانے کے انتظامات کیےجائیں، ہمیں ہر صورت کراچی کے پولیو فری اسٹیٹس کو برقرار رکھنا ہے۔
واضح رہے کہ بائیس اپریل کو پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری نے شمالی وزیرستان سےپولیو کیس کی تصدیق کی تھی ، یہ ڈیرھ سال بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، سال دوہزار اکیس جنوری میں قلعہ عبداللہ بلوچستان سے کیس رپورٹ ہواتھا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Vl9Yt4
No comments