Breaking News

‘فوج اس ملک کیلئے "عمران خان” سے زیادہ ضروری ہے’

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج اس ملک کیلئے عمران خان سے زیادہ ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پہلی بار ٹوئٹر اسپیس پر خطاب کر رہے ہیں، اپنے خطاب میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم نے فوج کےخلاف کبھی بات نہیں کرنی بلکہ اسے مضبوط کرنا ہے، فوج اس ملک کیلئے عمران خان  سے زیادہ ضروری ہے۔

میری جدوجہد مافیا کے خلاف ہے

ٹوئٹر اسپیس پر عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری چھبیس سال کی جدوجہدمافیا کیخلاف تھی، پاکستانی سیاست میں دو فیملیز بادشاہت کرتی رہیں، تبدیلی کیلئےسسٹم کوتبدیل کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے، تبدیلی کیلئے محنت کی تو کرپٹ سسٹم اکٹھا ہوگیا، کرپشن مافیا، شوگرمافیا سمیت سب اکٹھے ہوگئےتھے۔

عمران خان نے کہا کہ مجھےمعلوم تھا کہ ایک دن یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے، اب ایسےلوگ ملک پرمسلط ہوگئے جو کرپشن میں ملوث رہے، آج جرائم پیشہ افراد ہماری قوم پر مسلط کردیئےگئےہیں۔

دوران حکومت بلیک میلنگ کا سامنا رہا

ٹوئٹر اسپیس پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دوران اقتدار اتحادی حکومت ہونے کی وجہ سے بلیک میلنگ کاسامناکرناپڑتاتھا، سمجھوتےکرکے ہماری اتحادی حکومت چلی، اب عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ دوتہائی اکثریت دلائیں تاکہ طاقتور حکومت ہو۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ الیکشن کے موقع پر ہم نےغلط ٹکٹس دیئےتھےجس کا اندازہ ہوگیا ہے، اس مرتبہ سوچ سمجھ کر ٹکٹ دیں گے کیونکہ بلیک میلنگ اورغداری کاسامنارہا۔

اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ اب حالات سب سے زیادہ مختلف ہیں، پہلی بار پوری قوم کو محسوس ہوا کہ باہر سے سازش ہوئی اور اسی کے ذریعے حکومت تبدیل ہوئی، باہر کی سازش اس وقت تک کامیاب نہیں ہوتی جب تک اندر میر جعفر نہ بیٹھے ہوں، ان لوگوں کو ملک کے اوپر مسلط کردیا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو کرپٹ ترین لوگ ہیں، ان میں سے آدھے ضمانتوں پر ہیں، اور کابینہ کا حصہ بن گئے اور اب یہ آکر کہہ رہے ہیں کہ تحریک انصاف نے بڑے برے حالات کردیئے، حالانکہ جب ہم نے اقتدار چھوڑا تو سب سے زیادہ برآمدات اور ترسیلاتِ زر تھیں۔

اندرون سندھ سے بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بیک وقت اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ میں ایسے حالات ہیں جیسے کراچی میں ایم کیوایم کا خوف تھا، زرداری مافیا نےاندرون سندھ میں لوگوں کو غلام بنایاہوا ہے، پولیس کےذریعےاور ڈرا دھمکا کر زرداری مافیا سندھ میں حکومت کرتاہے مگر اساس مرتبہ الیکشن میں اندرون سندھ سےبھرپورانتخابی مہم چلاؤں گا، اندرون سندھ حقیقی آزادی کی جتنی ضرورت ہےشاید پورےملک میں نہیں۔

امپورٹڈ حکومت نامنظور ایک بہترین احتجاج

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ایک بہترین احتجاج ہے، یہ باہربیٹھےاور ہمارےاندر بیٹھےمیرجعفر، میرصادق کو بتانےکا بہترین وقت ہے، یہ وہ دورنہیں جب ذوالفقاربھٹو کوہٹادیاگیاتھا، امپورٹڈحکومت نامنظور ایک تحریک بن چکی ہےاب اسے روکناممکن نہیں، کل مینارپاکستان سےحقیقی آزادی کی مہم شروع کرنےجارہےہیں۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/V4Wfm3J

No comments