مدھیہ پردیش: ہندوں جتھوں سے تنگ مسلمان ‘ مساجد’ میں پناہ لینے پر مجبور
نئی دہلی: جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں پیدا کئے گئے فرقہ وارانہ فسادات نے بھارتی صوبہ مدھیہ پردیش کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور نہتے مسلمان مساجد میں رہنے پر مجبور ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رام نومی کے موقع پر ہندوتوا نظریئے کے پیروکار جتھوں کے ہاتھوں کھرگون شہر تباہ وبرباد ہوگیا ہے، خوفزدہ ہزاروں مقامی مسلمان نقل مکانی پر مجبور ہیں کچھ لوگوں نے قریبی مساجد میں پناہ لے رکھی ہے۔
مسلمانوں پر تشدد کی ویڈیو کو عالمی میڈیا نے اپنی خبروں کی زینت بنایا ہے، ویڈیو میں جان بچانے والے مسلمانوں کو مساجد میں لیٹا دکھایا گیا ہے جبکہ تشدد کے وقت جائے وقوع سے بھاگ کر اپنی جان بچانے والی ایک مسلم خاتون نے بتایا کہ فسادیوں نے اس کا گھر تک جلا دیا تھا، میرا پورا گھر جلا دیا گیا، میری تین بیٹیاں ہیں، اور اب ہم مسجد میں سونے کے لیے مجبور ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کھرگون تشدد کے نتیجے میں جان بچا کر علاقے سے بھاگ جانے والے مسلمانوں کی حتمی تعداد کا تعین نہیں کیا جاسکا تاہم دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اب تک ہزار سے زائد مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر جاچکے ہیں۔
کھرگون واقعے پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے، مقامی کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ رام نومی جلوس میں حصہ لینے کے لیے کھرگون میں موجود مشرا کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھی۔
This fascist govt demolished Muslim houses just one day after Anti-Muslim violence broke out in MP.
This country doesn't even need courts now, these fascists will decide who are the culprits based on their religion and will punish them.
#IndianMuslimGenocideAlert pic.twitter.com/L98a30SFF8
— أمينة Amina (@AminaaKausar) April 12, 2022
کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کا کہنا تھا کہ مشرا جہاں بھی جاتے ہیں تشدد پیدا ہوتا ہے۔
دوسری جانب مدھیہ پردیش پولیس، ایس ڈی ایم اور محکمہ محصولات نے بھی اس مذموم کارروائی میں اپنا حصہ ڈالا اور مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوز کیا گیا، جس پر پولیس کا موقف تھا کہ صرف ان گھروں کو بلڈوزر سے گرایا گیا ہے جو سرکاری زمین پر تعمیر کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ رام نومی ریلی کے دوران اس وقت جلوس پر پتھراؤ کیا گیا جب منتظمین کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے اور مسلم خواتین سے متعلق نازیبا اور قابل اعتراض گانے بجائے گئے۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cdSXLaC
No comments