Breaking News

منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ پر فرد جرم پھر موخر، عبوری ضمانت میں توسیع

شہباز

لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ، عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں ستائیس اپریل تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سنٹرل کورٹ لاہورمیں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز حسن اعوان نے کی۔

ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش نہیں ہوئی ، دوران سماعت شہباز شریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی ، جس پر عدالت نے کہا ملزمان کوپیش کریں تاکہ ہم چارج فریم اورکیس کو آگے لے کر چلیں ، ہم نے فائل کو دیکھنا ہے۔

وکیل اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ انوسٹی گیشن مکمل ہے ،رپورٹ فائل ہوچکی ہے ، پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمیں ابھی کوئی ہدایت نہیں ملیں۔

امجد پرویز نے استدعا کی کہ ہمیں عبوری ضمانت میں طویل تاریخ دی جائے ، دیکھنا ہےجوثبوت ایف آئی اے نے دیے کیا ان پرفرد جرم عائد ہوسکتی ہے ، میں عمرےپرجارہا ہوں ،عدالت طویل تاریخ دے۔

جس پر فاضل جج نے کہا آپ عدالت میں درخواست لکھ کر دیں، بعد ازاں عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں ستائیس اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ایف آئی اے کے وکیل کو آج خصوصی عدالت میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KyU6RFc

No comments