Breaking News

ترک وزیر خارجہ کا 15 برس بعد اسرائیل کا دورہ

یروشلم: ترک وزیر خارجہ میولوٹ کاوسوگلو نے 15 برس بعد اسرائیل کا دورہ کیا ہے، جہاں ان کی اسرائیلی ہم منصب یائیر لاپد سے ملاقات کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ گزشتہ روز اسرائیل پہنچے تھے، انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رملّا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔

ترک وزیر خارجہ نے فلسطینی صدر کو یقین دہانی کروائی کہ اسرائیل کے ساتھ ترکی کے بڑھتے تعلقات سے فلسطینیوں کی حمایت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

انہوں نے مسجدِ اقصیٰ اور یروشلم کے پرانے علاقوں کا بھی دورہ کیا جبکہ اسرائیل میں رہائش پذیر ترک شہریوں سے بھی ملاقات کی۔

ترک وزیر خارجہ میولوٹ کاوسوگلو نے اسرائیلی ہم منصب یائیر لاپد سے ملاقات کی ہے، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم یروشلم اور مسجد اقصیٰ سے متعلق فکرمند ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آگئے تو اس کا مثبت اثر ہوگا۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Sgnzica

No comments