Breaking News

سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز کی واپسی، پاکستان کیلیے اچھی خبر

سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانےکا عندیہ دے دیا۔

سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دیئے 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹ میں توسیع کر رہے ہیں۔

سعودی وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کو حتمی شکل دے رہے ہیں پاکستان اہم اتحادی ہےاور سعودی عرب ساتھ کھڑا رہےگا۔

سعودی عرب نے زرمبادلہ ذخائر کو سپورٹ کیلئے 3 ارب ڈالر جمع کرائے تھے۔

گزشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب کی جانب سے 3ارب ڈالر موصول ہوئے تھے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے اسٹیٹ بینک ذخائر میں 3ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جمع کرائے گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا تھا کہ سعودی فنڈفارڈیولپمنٹ اور اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ معاہدے پر دستخط ہوئے دستخط سعودی فنڈچیف ایگزیکٹوآفیسرہزایکسی لینسی سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد نے کئے تھے۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zOXQYFt

No comments