ایلون مسک آئندہ کس پارٹی کو ووٹ دیں گے؟، جانئے
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے آئندہ ری پبلکن پارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ ماضی میں ‘میں ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دیتا رہا ہوں کیونکہ وہ ایک نیک دل پارٹی تھی، مگر اب وہ نفرت اور تقسیم پھیلانے والی پارٹی بنتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب میں مزید اس کی حمایت نہیں کروں گا اور آئندہ ریپبلکن پارٹی کو ووٹ دوں گا’۔
ایلون مسک نے مزید لکھا کہ اب آپ دیکھیں گے میرے خلاف کیسے گھناؤنی مہم شروع ہوجائے گی۔
In the past I voted Democrat, because they were (mostly) the kindness party.
But they have become the party of division & hate, so I can no longer support them and will vote Republican.
Now, watch their dirty tricks campaign against me unfold …
— Elon Musk (@elonmusk) May 18, 2022
خیال رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص نے ٹوئٹر خریدنے کا اعلان کر رکھا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد پابندی کو ختم کردیں گے۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے فسادات کے بعدسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنوری 2021 میں پابندی عائد کردی تھی۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/X62J8Gq
No comments