Breaking News

خاتون کے قتل کا معمہ ایک ”خط“ نے حل کروا دیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آنے والا خاتون کے قتل کا معمہ ایک ”خط“ نے حل کروا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد میں 5 مئی کو خاتون اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھی۔ جائے وقوعہ پر بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ ڈکیتی پر مزاحمت کرنے پر خاتون کا قتل کر دیا گیا ہے۔

تاہم پولیس نے جب اس معاملے کی اچھی طرح چھان بین کی تو ایک ”خط“ ملا جس نے قتل کے واقعے کی گھتی سلجھا دی۔

پولیس کو قتل ہونے والی خاتون شانتی کی ڈائری سے خط ملا جو مقتولہ نے ہنومان جی کے نام لکھا تھا۔ اس سے کئی باتوں سے پردہ اٹھ گیا۔

خط میں خاتون کے شوہر کے ساتھ ان کی موسی کے ناجائز تعلقات ہونے کا تذکرہ ہے اور لکھا کہ سسرال والے جہیر کے لیے ایسے پریشان کرتے تھے۔

پولیس نے تفتیش کے بعد مقتولہ کے شوہر اور ان کی موسی کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے 49 ہزار روپے اور 2 لاکھ روپے سے زائد کے زیورات سمیت دیگر کچھ سامان بھی برآمد کیا ہے۔

غازی آباد پولیس کے مطابق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گلا دبانے کے ساتھ ساتھ جسم میں زہر کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے خط میں لکھا ہے کہ اس کے ساتھ یہ سب شادی کے 10 دن بعد ہی شروع ہوگیا تھا، گھر والے اسے مارتے بھی تھے۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/x3igpeO

No comments