ایلون مسک نے ٹرمپ کی ایپ کے لیے نیا نام تجویز کر دیا
دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزار رکھنے والے ٹیسلا اور خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی "ٹروتھ سوشل” ایپ کے لیے نیا نام تجویز کردیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر خریدنے والے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا ایپ "ٹروتھ سوشل” سے ٹوئٹر کا موازنہ کیا۔ ایلون مسک نے ایک تصویر شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلی کیشن "ٹروتھ سوشل” سب سے اوپر ہے۔
Truth Social is currently beating Twitter & TikTok on the Apple Store pic.twitter.com/RxawVUAYKH
— Elon Musk (@elonmusk) April 27, 2022
ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے لکھا کہ "ٹروتھ سوشل” اس وقت ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کو ایپل اسٹور پر شکست دے رہی ہے، ٹروتھ سوشل اس لیے وجود رکھتا ہے کیوں کہ ٹوئٹر نے آزادی اظہارِ رائے پر قدغن لگائی۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا پیوٹن کو چیلنج، جو جیت گیا یوکرین اس کا
انہوں نے مزید کہا کہ اس ایپ کو "ٹروتھ سوشل” کے بجائے ٹرمپیٹ کہا جانا چاہیئے۔
Should be called Trumpet instead!
— Elon Musk (@elonmusk) April 27, 2022
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EJcIqU1
No comments