Breaking News

وزیراعظم کی کراچی دھماکے کی مذمت، ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کی ہدایت

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے میں جاں بحق خاتون کے اہل خانہ اور 11 زخمی افراد سے اظہار ہمدردی کی ہے۔وزیراعظم نے ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو مکمل معاونت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

کراچی میں میمن مسجد کے قریب دھماکا، خاتون جاں بحق، 11 زخمی

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام صوبے امن وامان کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی انتظامات میں بہتری لائیں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے لئے وفاق اور صوبوں میں اشتراک عمل موثر بنایا جائے عوام کے جان ومال کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

وزیراعظم نے وزیر اعلی سندھ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/casxwB6

No comments